صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
دودھ پینے کا بیان۔
حدیث نمبر
5218
حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَکَّةَ وَأَبُو بَکْرٍ مَعَهُ قَالَ أَبُو بَکْرٍ مَرَرْنَا بِرَاعٍ وَقَدْ عَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَحَلَبْتُ کُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فِي قَدَحٍ فَشَرِبَ حَتَّی رَضِيتُ وَأَتَانَا سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ عَلَی فَرَسٍ فَدَعَا عَلَيْهِ فَطَلَبَ إِلَيْهِ سُرَاقَةُ أَنْ لَا يَدْعُوَ عَلَيْهِ وَأَنْ يَرْجِعَ فَفَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمود، النضر، شعبہ، ابواسحاق، براء کہتے ہیں کہ نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم مکہ سے تشریف لائے اور حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ آپ کے پاس تھے، حضرت ابوبکر نے بیان کیا کہ ہم لوگ ایک چرواہے کے پاس سے گذرے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو پیاس لگی، ابوبکر کا بیان ہے کہ میں تھوڑا دودھ ایک پیالہ میں لایا آپ نے اس کو نوش فرمایا، تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور ہمارے پاس سراقہ بن جعشم ایک گھوڑے پر سوار ہوکر آیا، آپ نے اس کے حق میں بددعا فرمائی تو اس نے آپ سے درخواست کی کہ اس پر بددعا نہ کریں، اور یہ کہ وہ بددعا واپس ہوجائے، تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment