Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:531,TotalNo:5182

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
قربانی کا گوشت کس قدر کھایا جائے اور کس قدر جمع کیا جاسکتا ہے
حدیث نمبر
5182
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحَّی مِنْکُمْ فَلَا يُصْبِحَنَّ بَعْدَ ثَالِثَةٍ وَبَقِيَ فِي بَيْتِهِ مِنْهُ شَيْئٌ فَلَمَّا کَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَفْعَلُ کَمَا فَعَلْنَا عَامَ الْمَاضِي قَالَ کُلُوا وَأَطْعِمُوا وَادَّخِرُوا فَإِنَّ ذَلِکَ الْعَامَ کَانَ بِالنَّاسِ جَهْدٌ فَأَرَدْتُ أَنْ تُعِينُوا فِيهَا
ابوعاصم، یزید بن ابی عبید، سلمہ بن اکوع، کہتے ہیں کہ نبی نے فرمایا کہ تم میں سے جو شخص قربانی کرے وہ تیسرے دن کے بعد صبح نہ کرے اس حال میں کہ اس کے گھر میں اس میں سے کچھ ہو جب دوسرا سال آیا تو لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! کیا ہم لوگ ایساہی کریں جیسا کہ ہم نے گزشتہ سال کیا تھا؟ آپ نے فرمایا کہ کھاؤ اور کھلاؤ اورجمع کرو (چونکہ) اس سال لوگ بھوک (کی مشقت) میں مبتلاتھے اس لئے میں نے ارادہ کیا کہ تم لوگ اس میں مدد کرو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment