Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:773,TotalNo:5424

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
ریشم کا پہننا اور مردوں کے لئے اس کا بچھانا اور وہ مقدار جوجائز ہے
حدیث نمبر
5424
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ أَتَانَا کِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ بِأَذْرَبِيجَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْحَرِيرِ إِلَّا هَکَذَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعَيْهِ اللَّتَيْنِ تَلِيَانِ الْإِبْهَامَ قَالَ فِيمَا عَلِمْنَا أَنَّهُ يَعْنِي الْأَعْلَامَ
آدم، شعبہ، قتادہ کا بیان ہے کہ میں نے ابوعثمان نہدی کو کہتے ہوئی سنا کہ میرے پاس حضرت عمررضی ﷲ عنہ کا خط آیا، اس وقت ہم عتبہ بن فرقد کے پاس آذر بائیجان میں تھے (اس میں لکھا تھا) کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ریشم سے منع فرمایا، مگر اس قدر (جائز ہے) اور انگوٹھے کے پاس والی دونوں انگلیوں کے ذریعہ اشارہ کرتے ہوئے بتایا، راوی کا بیان ہے کہ مجھے جہاں تک علم ہے اس سے ان کامقصد بیل بوٹے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment