صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
نماز کے بعد ذبح کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5173
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي زُبَيْدٌ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ بِهِ مِنْ يَوْمِنَا هَذَا أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ فَمَنْ فَعَلَ هَذَا فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا وَمَنْ نَحَرَ فَإِنَّمَا هُوَ لَحْمٌ يُقَدِّمُهُ لِأَهْلِهِ لَيْسَ مِنْ النُّسُکِ فِي شَيْئٍ فَقَالَ أَبُو بُرْدَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أُصَلِّيَ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ فَقَالَ اجْعَلْهَا مَکَانَهَا وَلَنْ تَجْزِيَ أَوْ تُوفِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ
حجاج بن منہال، شعبہ، زبید، شعبی، براء کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا آپ نے فرمایا کہ آج کے دن سب سے پہلے نماز پڑھتے ہیں، پھر واپس ہوتے ہیں اور قربانی کرتے ہیں، جس نے ایسا کیا تو ہماری سنت کو پالیا (سنت کے موافق عمل کیا) اور جس نے (نماز سے پہلے) قربانی کی تو وہ صرف گوشت ہے، جواس نے گھر والوں کے لئے تیارکیا، قربانی میں اس کا کوئی حصہ نہیں، ابوبردہ رضی ﷲ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! میں نے تو نماز سے پہلے ہی ذبح کرلیا اور میرے پاس چھ ماہ کا ایک بچہ ہے، جوایک سال کے بچے سے بہترہے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایاتم اس کو اس کے بدلے میں ذبح کرلو اور تمہارے بعد کسی کے لئے کافی نہ ہوگا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment