Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1177,TotalNo:5828


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اجازت لینے کا بیان
باب
جب کوئی شخص بلایا جائے اور وہ آ جائے تو کیا وہ بھی اجازت لے۔
حدیث نمبر
5828
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ أَخْبَرَنَا مُجَاهِدٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ لَبَنًا فِي قَدَحٍ فَقَالَ أَبَا هِرٍّ الْحَقْ أَهْلَ الصُّفَّةِ فَادْعُهُمْ إِلَيَّ قَالَ فَأَتَيْتُهُمْ فَدَعَوْتُهُمْ فَأَقْبَلُوا فَاسْتَأْذَنُوا فَأُذِنَ لَهُمْ فَدَخَلُوا
ابو نعیم عمر بن زر (دوسری سند) محمد بن مقاتل عبد ﷲ عمر بن ذر مجاہد حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ (مکان میں) داخل ہوا آپ نے پیالہ میں دودھ دیکھا تو فرمایا- اے ابوہر اہل صفہ کے پاس جاؤ اور ان کو میرے پاس بلا لاؤ میں ان لوگوں کے پاس گیا اور انہیں بلایا وہ لوگ آئے اور اجازت چاہی تو انہیں اجازت دی گئی اور اندر داخل ہوئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment