Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1176,TotalNo:5827


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اجازت لینے کا بیان
باب
سلام کرنے اور تین بار اجازت مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5827
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ کُنْتُ فِي مَجْلِسٍ مِنْ مَجَالِسِ الْأَنْصَارِ إِذْ جَائَ أَبُو مُوسَی کَأَنَّهُ مَذْعُورٌ فَقَالَ اسْتَأْذَنْتُ عَلَی عُمَرَ ثَلَاثًا فَلَمْ يُؤْذَنْ لِي فَرَجَعْتُ فَقَالَ مَا مَنَعَکَ قُلْتُ اسْتَأْذَنْتُ ثَلَاثًا فَلَمْ يُؤْذَنْ لِي فَرَجَعْتُ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُکُمْ ثَلَاثًا فَلَمْ يُؤْذَنْ لَهُ فَلْيَرْجِعْ فَقَالَ وَاللَّهِ لَتُقِيمَنَّ عَلَيْهِ بِبَيِّنَةٍ أَمِنْکُمْ أَحَدٌ سَمِعَهُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ وَاللَّهِ لَا يَقُومُ مَعَکَ إِلَّا أَصْغَرُ الْقَوْمِ فَکُنْتُ أَصْغَرَ الْقَوْمِ فَقُمْتُ مَعَهُ فَأَخْبَرْتُ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَلِکَ وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنِي ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ بِهَذَا قال ابوعبد الله اراد عمر التثبت لا ان لا يجيز خبر الواحد
علی بن عبد ﷲ سفیان یزید بن خصیفہ بسر بن سعید ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں انصار کی ایک مجلس میں تھا- تو ابوموسیٰ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ گھبرائے ہوئے آئے اور کہا کہ میں نے عمرب سے تین بار اجازت مانگی مگر اجازت نہیں ملی تو میں واپس لوٹ گیا پھر عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا تمہیں اندر آنے سے کس چیز نے روکا؟ میں نے کہا کہ میں نے اجازت مانگی لیکن آپ نے اجازت نہ دی اس لئے میں واپس لوٹ گیا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص تین بار اجازت مانگے اور اس کو اجازت نہ ملے تو اس کو لوٹ جانا چاہئے- حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کاہ تم کو اس پر گواہ پیش کرنا ہوگا اور ابوموسیٰ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے پوچھا تم میں سے کسی نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس کو سنا ہے ابی بن کعب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ بخدا تیری گواہی کے لئے قوم کا کمسن شخص کھڑا ہو گا- راوی کا بیان ہے کہ میں اس وقت سب سے کمسن تھا میں ابوموسیٰ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے ساتھ کھڑا ہوا اور عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو خبر دی کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ اور ابن مبارک نے کہا کہ مجھ سے ابن عیینہ نے بواسطہ یزید بسر ابوسعید یہ حدیث روایت کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment