کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اجازت لینے کا بیان
باب
(سلام کے جواب میں) علیک السلام کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5833
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَصَلَّی ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْکَ السَّلَامُ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ فَرَجَعَ فَصَلَّی ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ فَقَالَ وَعَلَيْکَ السَّلَامُ فَارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ فَقَالَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الَّتِي بَعْدَهَا عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلَاةِ فَأَسْبِغْ الْوُضُوئَ ثُمَّ اسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ فَکَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ بِمَا تَيَسَّرَ مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ ثُمَّ ارْکَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَسْتَوِيَ قَائِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا ثُمَّ افْعَلْ ذَلِکَ فِي صَلَاتِکَ کُلِّهَا وَقَالَ أَبُو أُسَامَةَ فِي الْأَخِيرِ حَتَّی تَسْتَوِيَ قَائِمًا
اسحاق بن منصور عبد ﷲ بن نمیر عبید ﷲ سعید بن ابی سعید مقبری حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مسجد کے ایک گوشہ میں بیٹھے ہوئے تھے اس شخص نے نماز پڑھی پھر آپ کے پاس آیا اور سلام کیا اس سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وعلیک السلام تو لوٹ جا اور نماز پڑھ اس لئے کہ تو نے نماز نہیں پڑھی چناچہ وہ لوٹ گیا اور نماز پڑھی پھر آیا اور سلام کیا آپ نے فرمایا وعلیک السلام تو لوٹ جا پھر نماز پڑھ اس لئے کہ تو نے نماز نہیں پڑھی دوسری مرتبہ یا تیسری مرتبہ میں اس نے عرض کا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مجھے سکھلا دیجئے آپ نے فرمایا جب تو نماز کا ارادہ کرے تو پوری طرح وضو کر پھر قبلہ رو ہوکر تکبیر کہہ پھر تجھ کو جو قرآن یاد ہو پڑھ پھر رکوع کر یہاں تک کہ اطمینان سے رکوع کرے پھر سر اٹھا یہاں تک کہ سیدھا کھڑا ہوجائے پھر سجدہ کر یہاں تک کہ اطمینان سے سجدہ کرے پھر سر اٹھا یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جائے پھر اسی طرح اپنی تمام نماز کو پورا کر اور او اسامہ نے اخیر میں حَتَّی تَسْتَوِيَ قَائِمًا کے لفظ نقل کئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment