Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1174,TotalNo:5825


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اجازت لینے کا بیان
باب
اعضاء اور شرمگاہ کے الگ الگ زنا ہیں۔
حدیث نمبر
5825
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمْ أَرَ شَيْئًا أَشْبَهَ بِاللَّمَمِ مِنْ قَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ ح حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَشْبَهَ بِاللَّمَمِ مِمَّا قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ کَتَبَ عَلَی ابْنِ آدَمَ حَظَّهُ مِنْ الزِّنَا أَدْرَکَ ذَلِکَ لَا مَحَالَةَ فَزِنَا الْعَيْنِ النَّظَرُ وَزِنَا اللِّسَانِ الْمَنْطِقُ وَالنَّفْسُ تَمَنَّی وَتَشْتَهِي وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ ذَلِکَ کُلَّهُ وَيُکَذِّبُهُ
حمیدی سفیان ابن طاؤس ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی بات سے زیادہ بہتر بات نہیں سنی (دوسری سند) محمود عبدالرزاق معمر ابن طاؤس طاؤس حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی بات سے بہتر کوئی بات نہیں جو وہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ ﷲ تعالیٰ نے بن آدم کے لئے ایک حصہ زنا کا لکھ دیا ہے جو اس سے یقینا ہوکر رہے گا چناچہ آنکھ کا زنا دیکھنا ہے اور زبان کا زنا بات کرنا ہے اورنفس خواہش اور تمنا کرتا ہے اور شرمگاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment