Saturday, October 2, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:139

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِالشِّعْبِ نَزَلَ فَبَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَلَمْ يُسْبِغْ الْوُضُوئَ فَقُلْتُ الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ الصَّلَاةُ أَمَامَکَ فَرَکِبَ فَلَمَّا جَائَ الْمُزْدَلِفَةَ نَزَلَ فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوئَ ثُمَّ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَنَاخَ کُلُّ إِنْسَانٍ بَعِيرَهُ فِي مَنْزِلِهِ ثُمَّ أُقِيمَتْ الْعِشَائُ فَصَلَّی وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا

عبدﷲ بن مسلمہ، مالک، موسی بن عقبہ، کریب (ابن عباس کے آزاد کردہ غلام) اسامہ بن زید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم عرفہ سے چلے، یہاں تک کہ جب گھاٹی میں پہنچے، تو اترے اور پیشاب کیا، پھر وضو کیا، مگر وضو پورا نہیں کیا، تو میں نے کہا کہ یا رسول ﷲ نماز کا (وقت آگیا) آپ نے فرمایا کہ نماز تمہارے آگے ہے (مزدلفہ میں پڑھیں گے) پھر جب مزدلفہ آ گیا تو آپ اترے اور پورا وضو کیا، پھر نماز قائم کی گئی اور آپ نے مغرب کی نماز پڑھی، اس کے بعد ہر شخص نے اپنے اونٹ کو اپنے مقام میں بٹھلا دیا پھر عشا ء کی نماز قائم کی گئی، آپ نے نماز پڑھی اور دونوں کے درمیا ن میں کوئی سنت یا نفل نماز نہیں پڑھی



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = وضو (میں اعضاء) کو پورا دھونے کا بیان۔
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  139

No comments:

Post a Comment