حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ يَقُولُ خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْهَاجِرَةِ فَأُتِيَ بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْخُذُونَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهِ فَيَتَمَسَّحُونَ بِهِ فَصَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ رَکْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَکْعَتَيْنِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ وَقَالَ أَبُو مُوسَی دَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ فِيهِ مَائٌ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ فِيهِ وَمَجَّ فِيهِ ثُمَّ قَالَ لَهُمَا اشْرَبَا مِنْهُ وَأَفْرِغَا عَلَی وُجُوهِکُمَا وَنُحُورِکُمَا
آد م، شعبہ، ابوجحیفہ کہتے ہیں کہ ایک دن نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دوپہر کے وقت ہمارے پاس تشریف لائے، تو وضو کا پانی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا آپ نے وضو کیا (جب وضو کر چکے تو) لوگ آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی لے کر اس کو اپنے چہرہ اور آنکھوں پر ملنے لگے، پھر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی دو رکعتیں اور عصر کی دو رکعتیں پڑھیں اور آپ کے سامنے عنزہ (گڑا ہوا تھا) ابوموسی نے کہا ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک پیالہ منگوایا جس میں پانی تھا، پہلے آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اور اپنا منہ اسی میں دھویا اور اسی میں کلی کی، پھر دونوں یعنی ابوموسی اور ابوجحیفہ سے کہا کہ یہ پانی کچھ پی لو اور کچھ اپنے چہروں اور سینوں پر ڈال لو
کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = لوگوں کے وضو کے بچے ہوئے پانی کے استعمال کرنے کا بیان
جلد نمبر 1
حدیث نمبر 186

No comments:
Post a Comment