Sunday, October 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:243


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
اس شخص کی فضیلت کا بیان جو باوضو (ہو کر) رات کو سوئے
حدیث نمبر
243
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَکَ فَتَوَضَّأْ وُضُوئَکَ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَی شِقِّکَ الْأَيْمَنِ ثُمَّ قُلْ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ اللَّهُمَّ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِکَ فَأَنْتَ عَلَی الْفِطْرَةِ وَاجْعَلْهُنَّ آخِرَ مَا تَتَکَلَّمُ بِهِ قَالَ فَرَدَّدْتُهَا عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا بَلَغْتُ اللَّهُمَّ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ قُلْتُ وَرَسُولِکَ قَالَ لَا وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ
محمد بن مقاتل، عبدﷲ ، سفیا ن، منصور، سعد بن عبیدہ، براء بن عازب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم اپنی خواب گاہ میں آؤ تو نماز کی طرح وضو کرو، پھر اپنے داہنی جانب پر لیٹ جاو اس کےبعد کہو (ترجمہ) اے ﷲ! میں نے تجھ سے امیدوار اور خائف ہو کر اپنا منہ تیری طرف جھکا دیا اور (اپنا) ہر کام تیرے سپرد کر دیا اور میں نے تجھے اپنا پشت و پناہ بنالیا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ تجھ سے (یعنی تیرے غضب سے) سوا تیرے پاس کے کوئی پناہ کی جگہ نہیں ہے۔ اے ﷲ میں اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی ہے اور تیرے اس نبی پر (بھی) جسے تو نے (ہدایت خلق کے لئے) بھیجا ہے پس اگر تو اسی رات میں مرا تو ایمان پر مرے گا اور اس دعا کو اپنا آخری کلام بنا، براء کہتے ہیں کہ میں نے ان کلمات کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے سامنے دہرایا تو جب میں ﴿امنت بکتابک الذی انزلت﴾ پر پہنچا تو میں نے کہا ورسولک آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں بلکہ وبنبیک الذی ارسلت کہہ۔

No comments:

Post a Comment