کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
اس شخص کی فضیلت کا بیان جس کا بچہ مرجائے۔
حدیث نمبر
1173
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ عَنْ ذَکْوَانَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النِّسَائَ قُلْنَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلْ لَنَا يَوْمًا فَوَعَظَهُنَّ وَقَالَ أَيُّمَا امْرَأَةٍ مَاتَ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنْ الْوَلَدِ کَانُوا حِجَابًا مِنْ النَّارِ قَالَتْ امْرَأَةٌ وَاثْنَانِ قَالَ وَاثْنَانِ وَقَالَ شَرِيکٌ عَنْ ابْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ
مسلم، شعبہ، عبدالرحمن بن اصہبانی، ذکوان، ابوسعید رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عورتوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے کہا کہ ہم لوگوں کے لئے ایک دن مقرر فرمادیجئے- آپ نے ان عورتوں کو نصیحت کی اور کہا کہ جس عورت کے تین بچے مرگئے ہوں گے تو وہ جہنم کی آگ سے حجاب ہوں گے ایک عورت نے کہا اور دو بچوں میں، آپ نے فرمایا کہ دو بچوں میں، اور شریک نے ابن اصبہانی سے انہوں نے ابوصالح سے انہوں نے ابوسعید ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے اور ان دونوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کیا جو ابھی بالغ نہ ہوئے ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment