کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
آخر میں کافور ملانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1181
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ تُوُفِّيَتْ إِحْدَی بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ کَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ کَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي قَالَتْ فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَی إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ وَعَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بِنَحْوِهِ وَقَالَتْ إِنَّهُ قَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّ قَالَتْ حَفْصَةُ قَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَجَعَلْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ
حامد بن عمر، حماد بن زید، ایوب، محمد، ام عطیہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ام عطیہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی وفات پاگئی تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نکلے اور فرمایا کہ اسے پانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اگر تم اس کی ضرورت سمجھو اور آخر میں کافور ملادو- یا یہ فرمایا کہ کچھ کافور ملاو جب تم فارغ ہوجاؤ تو ہمیں خبر کرو جب ہم فارغ ہوچکے تو آپ کو اطلاع دی آپ نے ہم لوگوں کو اپنا تہبند دیا اور فرمایا کہ اس کے جسم سے ملادو۔اور یہ سند ایوب حفصہ، ام عطیہ سے اسی طرح مروی ہے
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment