کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
محرم کو کس طرح کفن دیاجائے۔؟
حدیث نمبر
1190
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو وَأَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ کَانَ رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَوَقَعَ عَنْ رَاحِلَتِهِ قَالَ أَيُّوبُ فَوَقَصَتْهُ وَقَالَ عَمْرٌو فَأَقْصَعَتْهُ فَمَاتَ فَقَالَ اغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَکَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَيُّوبُ يُلَبِّي وَقَالَ عَمْرٌو مُلَبِّيًا
مسدد، حماد بن زید، عمرو و ایوب، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عرفہ میں ٹھرا ہوا تھا کہ اپنی سواری سے گر پڑا، ایوب نے فوقصۃ اور عمرو نے فاقصعۃ کے لفظ کے ساتھ روایت کیا اور اس کو کچل ڈالا پس مرگیا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسکو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اسکو دو کپڑوں میں کفن دو اور نہ اسے خوشبولگاؤ اور نہ اس کا سر ڈھانپو اس لئے کہ ﷲ تعالی قیامت کے دن اسے اٹھائے گا اس حال میں لبیک کہتاہوگا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment