کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
یہودی کے جنازہ کے لئے کھڑے ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
1230
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَی قَالَ کَانَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ وَقَيْسُ بْنُ سَعْدٍ قَاعِدَيْنِ بِالْقَادِسِيَّةِ فَمَرُّوا عَلَيْهِمَا بِجَنَازَةٍ فَقَامَا فَقِيلَ لَهُمَا إِنَّهَا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ أَيْ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ فَقَالَا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَقَامَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهَا جِنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ أَلَيْسَتْ نَفْسًا وَقَالَ أَبُو حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ کُنْتُ مَعَ قَيْسٍ وَسَهْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَا کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ زَکَرِيَّائُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی کَانَ أَبُو مَسْعُودٍ وَقَيْسٌ يَقُومَانِ لِلْجَنَازَةِ
آدم، شعبہ، عمرو بن مرہ، عبدالرحمن بن ابی لیلی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ سعد بن حنیف اور قیس بن سعد قادسیہ میں بیٹھے ہوئے تھے، تو ان دونوں کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو دونوں کھڑے ہو گئے ان سے کہا گیا کہ یہ زمین والوں یعنی ذمیوں میں سے ہیں، تو ان دونوں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے تو آپ سے کہا گیا کہ یہ یہودی کا جنازہ ہے- آپ نے فرمایا کہ کیا اس کی جان نہیں تھی- ابوحمزہ نے اعمش، ابوعمر بن ابی لیلی سے روایت کیا ہے کہ میں قیس اور سہل کے ساتھ تھا ان دونوں نے کہا کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور زکریا نے شعبی سے، انہوں نے ابن ابی لیلی سے روایت کیا ہے کہ ابومسعود اور قیس جنازہ کے لئے کھڑے ہوجاتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment