Friday, December 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1231


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
جنازہ عورتوں کو نہیں بلکہ مردوں کو اٹھانا چاہیے۔
حدیث نمبر
1231
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وُضِعَتْ الْجِنَازَةُ وَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلَی أَعْنَاقِهِمْ فَإِنْ کَانَتْ صَالِحَةً قَالَتْ قَدِّمُونِي وَإِنْ کَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ قَالَتْ يَا وَيْلَهَا أَيْنَ يَذْهَبُونَ بِهَا يَسْمَعُ صَوْتَهَا کُلُّ شَيْئٍ إِلَّا الْإِنْسَانَ وَلَوْ سَمِعَهُ صَعِقَ
عبدالعزیذ بن عبدﷲ ، لیث، سعید مقبری اپنے والد سے وہ ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب جنازہ رکھا جاتا ہے اور مرد اپنے کندھوں پر اٹھاتے ہیں، اگر وہ صالح ہوتا ہے تو کہتا ہے کہ مجھے لے چلو اور اگر غیر صالح (برا) ہوتا ہے تو کہتا ہے کہ افسوس تم مجھے کہاں لے جارہے ہو، اس کی آواز آدمیوں کے سواء تمام چیزیں سنتی ہیں اگر آدمی اس کو سن لے تو بیہوش ہو جائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment