Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1391


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
کجھور کا اندازہ کرلینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1391
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ عَبَّاسٍ السَّاعِدِيِّ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ تَبُوکَ فَلَمَّا جَائَ وَادِيَ الْقُرَی إِذَا امْرَأَةٌ فِي حَدِيقَةٍ لَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ اخْرُصُوا وَخَرَصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةَ أَوْسُقٍ فَقَالَ لَهَا أَحْصِي مَا يَخْرُجُ مِنْهَا فَلَمَّا أَتَيْنَا تَبُوکَ قَالَ أَمَا إِنَّهَا سَتَهُبُّ اللَّيْلَةَ رِيحٌ شَدِيدَةٌ فَلَا يَقُومَنَّ أَحَدٌ وَمَنْ کَانَ مَعَهُ بَعِيرٌ فَلْيَعْقِلْهُ فَعَقَلْنَاهَا وَهَبَّتْ رِيحٌ شَدِيدَةٌ فَقَامَ رَجُلٌ فَأَلْقَتْهُ بِجَبَلِ طَيِّئٍ وَأَهْدَی مَلِکُ أَيْلَةَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَغْلَةً بَيْضَائَ وَکَسَاهُ بُرْدًا وَکَتَبَ لَهُ بِبَحْرِهِمْ فَلَمَّا أَتَی وَادِيَ الْقُرَی قَالَ لِلْمَرْأَةِ کَمْ جَائَ حَدِيقَتُکِ قَالَتْ عَشَرَةَ أَوْسُقٍ خَرْصَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي مُتَعَجِّلٌ إِلَی الْمَدِينَةِ فَمَنْ أَرَادَ مِنْکُمْ أَنْ يَتَعَجَّلَ مَعِي فَلْيَتَعَجَّلْ فَلَمَّا قَالَ ابْنُ بَکَّارٍ کَلِمَةً مَعْنَاهَا أَشْرَفَ عَلَی الْمَدِينَةِ قَالَ هَذِهِ طَابَةُ فَلَمَّا رَأَی أُحُدًا قَالَ هَذَا جُبَيْلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِخَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ قَالُوا بَلَی قَالَ دُورُ بَنِي النَّجَّارِ ثُمَّ دُورُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ ثُمَّ دُورُ بَنِي سَاعِدَةَ أَوْ دُورُ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ وَفِي کُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ يَعْنِي خَيْرًا وَقَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي عَمْرٌو ثُمَّ دَارُ بَنِي الْحَارِثِ ثُمَّ بَنِي سَاعِدَةَ وَقَالَ سُلَيْمَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُحُدٌ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ کُلُّ بُسْتَانٍ عَلَيْهِ حَائِطٌ فَهُوَ حَدِيقَةٌ وَمَا لَمْ يَکُنْ عَلَيْهِ حَائِطٌ لَا يُقَالْ حَدِيقَةٌ وقال سليمان بن بلال حدثني عمرثم دار بنی الحارث بن الخزرج ثم بني ساعدة وقال سليمان عن سعدابن سعيد عم عمارة بن غزية عن عباس عن ابيه عن النبي صلی الله عليه وسلم قال احد جبل يحبنا ونحبه
سہل بن بکار، وہیب، عمرو بن یحیی، عباس ساعدی، ابوحمید ساعدی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم لوگ جنگ تبوک میں حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھے- جب آپ وادی القری میں پہنچے تو ایک عورت اپنے باغ میں نظر آئی- نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا اس کی کجھوروں کا اندازہ لگاؤ اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے دس وسق کجھوروں کا اندازہ لگایا پھر اس عورت سے فرمایا- اس میں سے جتنی کجھور نکلے یاد رکھنا، جب ہم لوگ تبوک پہنچے تو آپ نے فرمایا آج رات کو زور کی آندھی چلے گی، اس لئے کوئی شخص کھڑا نہ رہے اور جس کے پاس اونٹ ہو وہ اسے باندھ دے ہم نے باندھ دیا- رات کو زوروں کی آندھی آئی ایک شخص کھڑا تھا جس کو طی کے پہاڑوں پر جا پھینکا اور ایلہ کے بادشاہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو ایک خچر سفید رنگ کا بھیجا اور ایک چادر بھیجی اور آپ نے اس کو اس ملک کی حکومت پر قائم رکھا پھر جب آپ وادی القری میں پہنچے تو اس عورت سے پوچھا تیرے باغ میں کتنی کجھوریں اتریں ؟ اس عورت نے کہا دس وسق جو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اندازہ لگایا تھا، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص میرے ساتھ جلد جانا چاہے تو چلے، جب ابن بکار نے ایک شخص سے کہا جس کے معنی یہ تھے کہ مدینہ دکھلائی دینے لگا تو فرمایا یہ طابہ ہے جب احد کو دیکھا تو فرمایا یہ پہاڑ ہم سے بہت محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں، کیا میں تمہیں انصار کے گھروں میں بہتر گھر نہ بتاؤں لوگوں نے کہا کہ بتائیے، آپ نے فرمایا، بنی نجار کے گھر پھر بنی عبدالاشہل کے گھر، پھر بنی ساعدہ کے گھر یا بنی حارث بن خزرج کے گھر اور انصار کے ہر گھر میں بھلائی ہے، ابوعبدﷲ (بخاری) نے کہا ہر باغ جو دیوار سے گھرا ہو حدیقہ ہے اور جس میں دیوار نہ ہو وہ حدیقہ نہیں ہے، سلیمان بن بلال نے کہا کہ مجھ سے عمر نے بیان کہا کہ پھر بنی حارث بن خزرج کا گھر، پھر بنی ساعدہ کا گھر اور سلیمان نے بواسطہ سعد بن سعید، عمارہ بن عزیہ، عباس (بن سہل) سہل نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا، احد پہاڑ ہے جو ہمیں پسند کرتا ہے اور ہم اسے پسند کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment