Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1402


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
ازواج نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کو صدقہ دینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1402
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ لِلْعِتْقِ وَأَرَادَ مَوَالِيهَا أَنْ يَشْتَرِطُوا وَلَائَهَا فَذَکَرَتْ عَائِشَةُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ قَالَتْ وَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَحْمٍ فَقُلْتُ هَذَا مَا تُصُدِّقَ بِهِ عَلَی بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ
آدم، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بریرہ کو آزاد کرنے کے لئے خریدنا چاہا اور اس کے مالک نے یہ شرط کرنا چاہی کہ اس کی ولاء ان لوگوں کی ہوگی، حضرت عائشہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے بیان کیا تو ان سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے خرید لو- ولاء تو اسی کی ہے جو آزاد کرے- حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس گوشت لایا گیا تو میں نے کہا یہ وہی ہے جو بریرہ کو صدقہ میں ملا ہے، تو آپ نے فرمایا کہ وہ اس کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment