کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
جب صدقہ محتاج کے حوالے کردیاجائے۔
حدیث نمبر
1404
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَحْمٍ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَی بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعَ أَنَسًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
یحیی بن موسی، وکیع، شعبہ، قتادہ، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس گوشت لایا گیا جو بریرہ کو صدقہ میں دیا گیا تھا، آپ نے فرمایا، وہ اس کیلئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ ہے- اور ابوداود نے بیان کیا کہ ہمیں شعبہ نے بواسطہ قتادہ، انس خبردی کہ انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے سنا
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment