کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اہل عراق کے لئے میقات ذات عرق ہے۔
حدیث نمبر
1435
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا فُتِحَ هَذَانِ الْمِصْرَانِ أَتَوْا عُمَرَ فَقَالُوا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّ لِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا وَهُوَ جَوْرٌ عَنْ طَرِيقِنَا وَإِنَّا إِنْ أَرَدْنَا قَرْنًا شَقَّ عَلَيْنَا قَالَ فَانْظُرُوا حَذْوَهَا مِنْ طَرِيقِکُمْ فَحَدَّ لَهُمْ ذَاتَ عِرْقٍ
علی بن مسلم، عبدﷲ بن نمیرر، عبیدﷲ ، نافع، عبدﷲ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ جب یہ دونوں ملک فتح ہوئے تو لوگ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ کے پاس آئے اور کہا کہ اے امیرالمومنین رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اہل نجد کے لئے قرن کو مقرر فرمایا ہے اور وہ ہمارے راستے سے ہٹا ہوا ہے، اگرہم قرن کا ارادہ کریں تو ہمارے لئے تکلیف دہ ہوتا ہے- حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے فرمایا اپنے راستے میں اس کے سامنے کوئی جگہ دیکھو، اور ان کے لئے ذات عرق کو مقرر فرمایا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment