کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
کنواری لڑکی سےنکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4719
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيتُکِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ إِذَا رَجُلٌ يَحْمِلُکِ فِي سَرَقَةِ حَرِيرٍ فَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُکَ فَأَکْشِفُهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَأَقُولُ إِنْ يَکُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ
عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام اپنے والد سے، وہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں نے تم کو دوبار خواب میں دیکھا تھا، ایک شخص تیری صورت (تصویر) ریشمی کپڑے میں لپیٹے ہوئے کہتا ہے کہ یہ آپ کی زوجہ ہیں، میں نے اسے کھولا تو وہ تمہاری صورت (تصویر) تھی، پھر میں نے کہا اگر یہ بات ﷲ تعالی کی طرف سے ہے تو وہ اس کو جاری کرکے رہے گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment