کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
ثیبہ یعنی بیوہ سے شادی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4720
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَفَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةٍ فَتَعَجَّلْتُ عَلَی بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ فَلَحِقَنِي رَاکِبٌ مِنْ خَلْفِي فَنَخَسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ کَانَتْ مَعَهُ فَانْطَلَقَ بَعِيرِي کَأَجْوَدِ مَا أَنْتَ رَائٍ مِنْ الْإِبِلِ فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا يُعْجِلُکَ قُلْتُ کُنْتُ حَدِيثَ عَهْدٍ بِعُرُسٍ قَالَ أَبِکْرًا أَمْ ثَيِّبًا قُلْتُ ثَيِّبًا قَالَ فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُکَ قَالَ فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ قَالَ أَمْهِلُوا حَتَّی تَدْخُلُوا لَيْلًا أَيْ عِشَائً لِکَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ
ابو نعمان، ہشیم، سیار، شعبی، جابر بن عبد ﷲ کہتے ہیں کہ ہم آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ سے واپس آرہے تھے، میں اپنے اونٹ کو جوبڑاسست تھا، چلانے کی کوشش کر رہا تھا کہ میرے پیچھے سے ایک سوار نے آکر میرے اونٹ کونیزہ چبھو دیا، تو میرا اونٹ ایسے چلنے لگا جیسے اچھے سے اچھے اونٹ کو تم چلتا دیکھتے ہو، میں مڑکر جو دیکھا تو وہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم ہی تھے، آپ نے پوچھا اے جابر! تمہیں کیا جلدی ہے؟ میں نے کہا میری نئی نئی شادی ہوئی ہے آپ نے فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے میں نے عرض کیا بیوہ سے، آپ نے فرمایا کسی نوعمر سے کیوں شادی نہیں کی باہمی لطف خوب آتا ہے، جابر کہتے ہیں جب ہم مدینہ کے قریب پہنچے تو آپ نے فرمایا ٹھہر جاؤ،رات کو مدینہ میں نہ جانا تاکہ وہ عورتیں جن کے شوہر ان سے غائب تھے وہ اپنے بکھرے بالوں کو کنگھی کرلیں اور اپنے بال صاف کرلیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment