کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
کنواری لڑکی سےنکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4718
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ لَوْ نَزَلْتَ وَادِيًا وَفِيهِ شَجَرَةٌ قَدْ أُکِلَ مِنْهَا وَوَجَدْتَ شَجَرًا لَمْ يُؤْکَلْ مِنْهَا فِي أَيِّهَا کُنْتَ تُرْتِعُ بَعِيرَکَ قَالَ فِي الَّذِي لَمْ يُرْتَعْ مِنْهَا تَعْنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَتَزَوَّجْ بِکْرًا غَيْرَهَا
اسماعیل، عبد ﷲ ، عبدالحمید، سلیمان، ہشام، عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! اگر آپ کسی مقام پر اتریں اور اس میں ایسے درخت ہوں جس میں سے کھایا ہوا ہو اور کوئی درخت آپ کو ایسا ملے، جس میں کچھ نہ کھایا گیا ہو تو بتائیے آپ کون سے پیڑ سے اپنے اونٹ کوچرائیں گے، آپ نے فرمایا جس سے نہیں چرایا گیا، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کی اس سے مراد یہ تھی کی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے میرے علاوہ کسی کنواری عورت سے شادی نہیں کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment