Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:77,TotalNo:4728


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
نادار کے نکاح کرنے کے جواز کے بیان میں۔
حدیث نمبر
4728
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ أَهَبُ لَکَ نَفْسِي قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَعَّدَ النَّظَرَ فِيهَا وَصَوَّبَهُ ثُمَّ طَأْطَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فَلَمَّا رَأَتْ الْمَرْأَةُ أَنَّهُ لَمْ يَقْضِ فِيهَا شَيْئًا جَلَسَتْ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ لَمْ يَکُنْ لَکَ بِهَا حَاجَةٌ فَزَوِّجْنِيهَا فَقَالَ وَهَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَيْئٍ قَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ اذْهَبْ إِلَی أَهْلِکَ فَانْظُرْ هَلْ تَجِدُ شَيْئًا فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ لَا وَاللَّهِ مَا وَجَدْتُ شَيْئًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّه صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْظُرْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ وَلَکِنْ هَذَا إِزَارِي قَالَ سَهْلٌ مَا لَهُ رِدَائٌ فَلَهَا نِصْفُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَصْنَعُ بِإِزَارِکَ إِنْ لَبِسْتَهُ لَمْ يَکُنْ عَلَيْهَا مِنْهُ شَيْئٌ وَإِنْ لَبِسَتْهُ لَمْ يَکُنْ عَلَيْکَ مِنْهُ شَيْئٌ فَجَلَسَ الرَّجُلُ حَتَّی إِذَا طَالَ مَجْلِسُهُ قَامَ فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَلِّيًا فَأَمَرَ بِهِ فَدُعِيَ فَلَمَّا جَائَ قَالَ مَاذَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ قَالَ مَعِي سُورَةُ کَذَا وَسُورَةُ کَذَا عَدَّدَهَا فَقَالَ تَقْرَؤُهُنَّ عَنْ ظَهْرِ قَلْبِکَ قَالَ نَعَمْ قَالَ اذْهَبْ فَقَدْ مَلَّکْتُکَهَا بِمَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ
قتیبہ، عبدالعزیزبن ابی حازم، ابوحازم، سہل بن سعد ساعدی کہتے ہیں کہ ایک عورت نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی اور عرض کیا یا رسول ﷲ! میں اپنی ذات کا آپ کو مالک بناتی ہوں، آپ نے اسے اوپر سے نیچے تک دیکھا اور سر مبارک نیچا کرلیا، عورت نے جب یہ دیکھا کہ آپ نے کچھ حکم نہیں دیا، تو وہ بیٹھ گئی، آپ کے ایک صحابی نے کھڑے ہوکر عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! اگرآپ کو حاجت نہ ہوتو مجھ سے اس کا نکاح کردیجئے، آپ نے پوچھا تیرے پاس کچھ ہے؟ اس نے کہا کچھ نہیں، تو آپ نے فرمایاجاوء اپنے گھر میں تلاش کرو شاید کچھ مل جائے، وہ گیا اور واپس آکر عرض کیا، ﷲ کی قسم مجھے کچھ نہیں ملا، آپ نے فرمایا جاؤ دیکھو، چاہے لوہے کی انگوٹھی ہی سہی، وہ گیا اور واپس جا کر عرض کیا، ﷲ کی قسم میرے پاس لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ہے، البتہ صرف میرا تہہ بند موجود ہے، سہل کہتے ہیں کہ اس کے پاس دوسری چادر بھی نہ تھی، لیکن اس نے کہا آپ آدھا تہہ بنداس کودے دیجئے، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا وہ تیرے اس تہہ بند سے کیا کرے گی، اگرتواسے باندھ لے گا تو وہ ننگی رہے گی اور اگراسے وہ اوڑھ لے گی تو تو ننگارہے گا، آخروہ (مایوس ہو کر) بیٹھ گیا اور بہت دیر تک بیٹھا رہا، اسے کے بعد وہ جانے کے لئے کھڑا ہوگیا، جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اسے جاتے ہوئے دیکھا تو آپ نے اسے بلا کر فرمایا کہ تجھے قرآن کی کون کون سی آیتیں یاد ہیں اس نے کہا کہ فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں جنہیں اس نے گن کر بتایا، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تو انہیں زبانی پڑھتا ہے، اس نے جواب دیا، جی ہاں، پھرآپ نے فرمایا کہ قرآن شریف کی برتری کے باعث میں نے تجھے اس عورت کامالک بنا دیا اور تجھ سے نکاح کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment