کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
نسب و خاندان میں اسلام اور دینداری کے لزوم کا بیان
حدیث نمبر
4732
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلٍ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا تَقُولُونَ فِي هَذَا قَالُوا حَرِيٌّ إِنْ خَطَبَ أَنْ يُنْکَحَ وَإِنْ شَفَعَ أَنْ يُشَفَّعَ وَإِنْ قَالَ أَنْ يُسْتَمَعَ قَالَ ثُمَّ سَکَتَ فَمَرَّ رَجُلٌ مِنْ فُقَرَائِ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ مَا تَقُولُونَ فِي هَذَا قَالُوا حَرِيٌّ إِنْ خَطَبَ أَنْ لَا يُنْکَحَ وَإِنْ شَفَعَ أَنْ لَا يُشَفَّعَ وَإِنْ قَالَ أَنْ لَا يُسْتَمَعَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا خَيْرٌ مِنْ مِلْئِ الْأَرْضِ مِثْلَ هَذَا
ابراہیم، ابن ابی حازم، سہل سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس سے ایک اعرابی کے گذرنے پرآپ نے پوچھا تم لوگوں کی اس شخص کے بارے میں کیا رائے ہے؟ انہوں نے جواب دیا اگرکہیں نسبت ہوجائے تو نکاح کے قابل ہے، اگر کسی کی سفارش کرے تو منظورکرلی جائے، اگرکوئی بات کہے تو دلجمعی سے سنی جائے، پھرایک دوسرا مسلمان فقیر گذرا، آپ نے پوچھا اس شخص کے بارے میں تمہاری کیارائے ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ کسی کے ہاں پیغام نکاح بھیجا جائے تو نکاح نہ کرے، اگر سفارش کرے تو منظورنہ کی جائے، اگرکوئی بات کہے تو توجہ (ہی) نہ کی جائے، یہ سن کر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا، تم روئے زمین کے سرمایہ داروں اور امیروں سے یہ فقیر بہترہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment