کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
ثیبہ یعنی بیوہ سے شادی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4721
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَارِبٌ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ تَزَوَّجْتُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَزَوَّجْتَ فَقُلْتُ تَزَوَّجْتُ ثَيِّبًا فَقَالَ مَا لَکَ وَلِلْعَذَارَی وَلِعَابِهَا فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ فَقَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُکَ
آدم، شعبہ، محارب بن دثار، جابر بن عبد ﷲ کہتے ہیں کہ جب میں نے شادی کی تو مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تو نے کیسی عورت سے شادی کی ہے؟ میں عرض کیا، بیوہ سے، آپ نے فرمایا تجھے کنواریوں اور ان کے کھیل سے رغبت نہیں ہے، شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے عمروبن دینار سے یہ بیان کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے جابر بن عبد ﷲ سے سنا کہ مجھے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تو نے نو عمر لڑکی سے شادی کیوں نہ کی تاکہ تو اس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment