کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
نسب و خاندان میں اسلام اور دینداری کے لزوم کا بیان
حدیث نمبر
4730
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ فَقَالَ لَهَا لَعَلَّکِ أَرَدْتِ الْحَجَّ قَالَتْ وَاللَّهِ لَا أَجِدُنِي إِلَّا وَجِعَةً فَقَالَ لَهَا حُجِّي وَاشْتَرِطِي وَقُولِي اللَّهُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي وَکَانَتْ تَحْتَ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ
عبیدبن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ضباعہ بنت زبیر بن عبد المطلب سے دریافت فرمایا کہ کیا تم حج کرنے جارہی ہو، اس نے کہا، جی ہاں، مگر مجھے سخت درد کی بیماری ہوگئی ہے، اس پرآپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا، تم حج کو چلی جاؤ اور شرط کرلو کہ اے ﷲ! میرے احرام سے باہرہونے کی جگہ وہ ہے جہاں تو مجھ کو میری بیماری کے عذر سے روک دے گا، یہ خاتون (ضباغہ) مقداد بن اسود کے نکاح میں تھیں
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment