صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
گوہ کا بیان
حدیث نمبر
5150
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَ مَيْمُونَةَ فَأُتِيَ بِضَبٍّ مَحْنُوذٍ فَأَهْوَی إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ فَقَالَ بَعْضُ النِّسْوَةِ أَخْبِرُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا يُرِيدُ أَنْ يَأْکُلَ فَقَالُوا هُوَ ضَبٌّ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَرَفَعَ يَدَهُ فَقُلْتُ أَحَرَامٌ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ لَا وَلَکِنْ لَمْ يَکُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُهُ فَأَکَلْتُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ
عبد ﷲ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، ابوامامہ بن سہل، عبدﷲ بن عباس، خالد بن ولید سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت میمونہ کے گھر میں داخل ہوئے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس بھنی ہوئی گوہ لائی گئی، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا، بعض عورتوں نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ کو بتا دو کہ کس چیز کے کھانے کا ارادہ کر رہے ہیں، چناچہ لوگوں نے بتلادیا کہ یہ گوہ ہے، (یہ سن کر) آپ نے اپنا ہاتھ ہٹالیا، میں نے پوچھا کیاوہ حرام ہے یا رسول ﷲ!؟ آپ نے فرمایانہیں، لیکن میری قوم کی زمین میں نہیں ہوتی، اس لئے میں اپنی طبیعت کو اس سے متنفر پاتاہوں، خالد کا بیان ہے کہ میں نے اس کو کھینچ لیا، اور میں نے اس کو کھایا حالانکہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس کو دیکھ رہے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment