صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
منجمد یا پگھلے ہوئے گھی میں چوہا گرجانے کا بیان
حدیث نمبر
5151
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُهُ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ فَأْرَةً وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ فَمَاتَتْ فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا فَقَالَ أَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا وَکُلُوهُ قِيلَ لِسُفْيَانَ فَإِنَّ مَعْمَرًا يُحَدِّثُهُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَقُولُ إِلَّا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْهُ مِرَارًا
حمیدی، سفیان، زہری، عبیدﷲ بن عبدﷲ بن عتبہ، ابن عباس رضی ﷲ عنہ، حضرت میمونہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ ایک چوہا گھی میں گر کر مر گیا، تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ چوہے کو اور اس کے ارد گرد کے گھی کو نکال کر پھینک دو اور باقی گھی کو کھا لو، سفیان سے پوچھا گیا کہ معمر اس حدیث کو بواسطہ زہری، سعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے زہری کو صرف بہ سند عبیدﷲ ، ابن عباس، میمونہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے سناہے اور میں نے اس سے بارہا سنا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment