Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:581,TotalNo:5232

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
چھوٹوں کا بڑوں کی خدمت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5232
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنْتُ قَائِمًا عَلَی الْحَيِّ أَسْقِيهِمْ عُمُومَتِي وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ الْفَضِيخَ فَقِيلَ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فَقَالَ اکْفِئْهَا فَکَفَأْنَا قُلْتُ لِأَنَسٍ مَا شَرَابُهُمْ قَالَ رُطَبٌ وَبُسْرٌ فَقَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ أَنَسٍ وَکَانَتْ خَمْرَهُمْ فَلَمْ يُنْکِرْ أَنَسٌ وَحَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِي أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا يَقُولُ کَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ
مسدد، معتمر، معتمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی ﷲ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں قبیلہ کے پاس کھڑا تھا اور ان لوگوں کو یعنی اپنے چچاؤوں کو فضیح پلارہا تھا اور میں ان میں کمسن تھا، کسی نے آکر کہا شراب حرام کردی گئی، میرے چچا نے کہا اس کو الٹ دو، میں نے اسے الٹ دیا، میں نے انس رضی ﷲ عنہ سے پوچھا کہ ان کی شراب کس چیز کی ہوتی تھی؟ انہوں نے کہا کچی اور پکی کھجوروں کی اور ابوبکر بن انس رضی ﷲ عنہ نے کہا یہی ان کی شراب ہوتی ہوگی، تو انس رضی ﷲ عنہ نے انکار نہیں کیا اور مجھ سے میرے بعض دوستوں نے کہا کہ انہوں نے انس رضی ﷲ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ اس زمانہ میں یہی ان کی شراب ہوتی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment