صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
چلو سے حوض کا پانی پینے کا بیان
حدیث نمبر
5231
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ وَمَعَهُ صَاحِبٌ لَهُ فَسَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَاحِبُهُ فَرَدَّ الرَّجُلُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي وَهِيَ سَاعَةٌ حَارَّةٌ وَهُوَ يُحَوِّلُ فِي حَائِطٍ لَهُ يَعْنِي الْمَائَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ کَانَ عِنْدَکَ مَائٌ بَاتَ فِي شَنَّةٍ وَإِلَّا کَرَعْنَا وَالرَّجُلُ يُحَوِّلُ الْمَائَ فِي حَائِطٍ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدِي مَائٌ بَاتَ فِي شَنَّةٍ فَانْطَلَقَ إِلَی الْعَرِيشِ فَسَکَبَ فِي قَدَحٍ مَائً ثُمَّ حَلَبَ عَلَيْهِ مِنْ دَاجِنٍ لَهُ فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَعَادَ فَشَرِبَ الرَّجُلُ الَّذِي جَائَ مَعَهُ
یحییٰ بن صالح، فلیح بن سلیمان، سعید بن حارث، جابر بن عبدﷲ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ایک انصاری شخص کے پاس تشریف لائے، آپ کے ساتھ ایک اور ساتھی بھی تھے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی نے اس انصار ی کو سلام کیا، اس نے سلام کا جواب دیا اور عرض کیا یا رسول ﷲ! میرے ماں باپ آپ پر فداہوں، یہ بہت گرمی کا وقت ہے اور میں اپنے باغ میں پانی دے رہا تھا، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگرتیرے پاس مشک میں رات کارکھا ہواپانی ہے (توپلادے) ورنہ میں کہیں دوسری جگہ چلوسے پانی پی لوں گا، وہ آدمی باغ میں پانی دے رہا تھا، اس نے عرض کیایارسول ﷲ میرے پاس مشک میں رات کا رکھاہوا پانی ہے، چناچہ وہ آپ کو ایک چھپر کی طرف لے گیا، اور ایک پیالہ میں پانی ڈالا، پھر اپنی بکری کا دودھ دوہا، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو پی لیا، پھروہ آدمی پانی لایا اور آپ کے ساتھی نے پیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment