Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:555,TotalNo:5206

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
برتنوں اور ظروف کی ممانعت کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت مرحمت فرمانے کا بیان
حدیث نمبر
5206
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قُلْتُ لِلْأَسْوَدِ هَلْ سَأَلْتَ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّا يُکْرَهُ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ فَقَالَ نَعَمْ قُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ قَالَتْ نَهَانَا فِي ذَلِکَ أَهْلَ الْبَيْتِ أَنْ نَنْتَبِذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ قُلْتُ أَمَا ذَکَرَتْ الْجَرَّ وَالْحَنْتَمَ قَالَ إِنَّمَا أُحَدِّثُکَ مَا سَمِعْتُ أَفَأُحَدِّثُ مَا لَمْ أَسْمَعْ
عثمان، جریر، منصور، ابراہیم کہتے کہ میں نے اسود سے پوچھا کہ کیا تم نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے اس چیز کے متعلق دریافت کیا ہے کہ جس میں نبیذ بنانا مکروہ ہے، انہوں نے کہا ہاں، میں نے پوچھا، اے ام المومنین! کسی چیز میں ننبیذ بنانے سے نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم نے منع فرمایاہے، انہوں نے بیان کیا کہ ہم اہل بیت کو دباء اور مزفت میں نبیذ بنانے سے منع فرمایاہے، میں نے پوچھا کہ کیا عائشہ نے جر اور حنتم کا بھی ذکر کیا ہے، انہوں نے کہا میں تم سے وہی بیان کرتا ہوں جو میں نے سنا ہے اور جومیں نے نہیں سنا وہ بیان نہیں کرتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment