Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:577,TotalNo:5228

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
اونٹ پر سوار ہونے کی حالت میں پینے والے کا بیان
حدیث نمبر
5228
حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّهَا أَرْسَلَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحِ لَبَنٍ وَهُوَ وَاقِفٌ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَشَرِبَهُ زَادَ مَالِکٌ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَلَی بَعِيرِهِ
مالک بن اسماعیل، عبدالعزیز بن ابی سلمہ، ابوالنضر، عمیرابن عباس رضی ﷲ عنہ کے آزاد کردہ غلام، ام فضل بنت حارث کہتی ہیں کہ ام فضل نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک پیالہ دودھ بھیجا، اس حال میں کہ آپ عرفہ کی شام کو ٹھہرے ہوئے تھے، آپ نے اپنے ہاتھ میں اس کو لے لیا اور پی لیا، مالک نے بواسطہ ابوالنضر اتنا اور زیادہ کیا کہ آپ اونٹ پر سوارتھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment