صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
پینے میں پہلے دائیں طرف والا پھر اس کی دائیں طرف والا مستحق ہے
حدیث نمبر
5229
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَائٍ وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ وَعَنْ شِمَالِهِ أَبُو بَکْرٍ فَشَرِبَ ثُمَّ أَعْطَی الْأَعْرَابِيَّ وَقَالَ الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ
اسماعیل، مالک، ابن شہاب انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس دودھ لایا گیا، جس میں پانی ملایا تھا، آپ کے دائیں طرف ایک اعرابی اور بائیں طرف حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ تھے، آپ نے اس کو پی لیا، پھر اعرابی کو دیا اور فرمایا کہ پہلے دائیں طرف والا اس کے بعد اس کے دائیں طرف والا (آدمی) مستحق ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment