صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
عورتوں کے ریشمی کپڑے پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر
5438
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنِي جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَأَی حُلَّةَ سِيَرَائَ تُبَاعُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ ابْتَعْتَهَا تَلْبَسُهَا لِلْوَفْدِ إِذَا أَتَوْکَ وَالْجُمُعَةِ قَالَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بَعْدَ ذَلِکَ إِلَی عُمَرَ حُلَّةَ سِيَرَائَ حَرِيرٍ کَسَاهَا إِيَّاهُ فَقَالَ عُمَرُ کَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ سَمِعْتُکَ تَقُولُ فِيهَا مَا قُلْتَ فَقَالَ إِنَّمَا بَعَثْتُ إِلَيْکَ لِتَبِيعَهَا أَوْ تَکْسُوَهَا
موسی بن اسماعیل، جویریہ، نافع، عبد ﷲ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے ایک سرخ ریشمی حلہ بکتا ہوادیکھا تو انہوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ کاش! آپ اسے خرید لیتے تاکہ وفد کے آنے کے وقت اور جمعہ کے دن آپ اس کو پہنتے، آپ نے فرمایا کہ اسے وہی پہنتا ہے جس کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں، اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ریشم کا ایک سرخ حلہ پہننے کو بھیجا تو حضرت عمر رضی ﷲ نے عرض کیا آپ نے مجھے یہ پہننے کے لئے بھیجا ہے حالانکہ میں اس کے متعلق وہ سن چکاہوں، جوآپ فرماچکے ہیں، تو آپ نے فرمایا کہ میں نے تمہیں اس لئے بھیجا ہے کہ اس کو بیچ دو یا کسی کو پہنادو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment