صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
قمیص پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر
5392
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنْ الثِّيَابِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ الْقَمِيصَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا الْخُفَّيْنِ إِلَّا أَنْ لَا يَجِدَ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ مَا هُوَ أَسْفَلُ مِنْ الْکَعْبَيْنِ
قتیبہ، حماد، ایوب، نافع، ابن عمر رضی ﷲ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! محرم کون سے کپڑے پہنے، تو آپ نے فرمایا کہ محرم قمیص، پاجامہ اور برنس (ٹوپی) اور موزے نہ پہنے، مگریہ کہ اسے جوتا میسر نہ ہوسکے تو ٹخنوں کے نیچے نیچے (موزہ) پہن لے (ٹخنے) نہیں چھپنے چاہئیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment