صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
پالتو گدھوں کے گوشت کا بیان۔
حدیث نمبر
5142
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ حُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ فَقَالَ قَدْ کَانَ يَقُولُ ذَاکَ الْحَکَمُ بْنُ عَمْرٍو الْغِفَارِيُّ عِنْدَنَا بِالْبَصْرَةِ وَلَکِنْ أَبَی ذَاکَ الْبَحْرُ ابْنُ عَبَّاسٍ وَقَرَأَ قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا
علی بن عبد ﷲ ، سفیان، عمرو کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن زید سے پوچھا کہ لوگ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے پالتو گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے، انہوں نے کہا کہ حکم بن عمرو غفاری بصرہ میں ہم سے یہ ہی کہتے تھے، لیکن وہ (حدیث کے) دریا یعنی ابن عباس اس کا انکار کرتے تھے اور یہ آیت تلاوت فرمائی ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا﴾-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment