Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:569,TotalNo:5220

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
دودھ پینے کا بیان۔
حدیث نمبر
5220
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا فَمَضْمَضَ وَقَالَ إِنَّ لَهُ دَسَمًا وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُفِعْتُ إِلَی السِّدْرَةِ فَإِذَا أَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ نَهَرَانِ ظَاهِرَانِ وَنَهَرَانِ بَاطِنَانِ فَأَمَّا الظَّاهِرَانِ النِّيلُ وَالْفُرَاتُ وَأَمَّا الْبَاطِنَانِ فَنَهَرَانِ فِي الْجَنَّةِ فَأُتِيتُ بِثَلَاثَةِ أَقْدَاحٍ قَدَحٌ فِيهِ لَبَنٌ وَقَدَحٌ فِيهِ عَسَلٌ وَقَدَحٌ فِيهِ خَمْرٌ فَأَخَذْتُ الَّذِي فِيهِ اللَّبَنُ فَشَرِبْتُ فَقِيلَ لِي أَصَبْتَ الْفِطْرَةَ أَنْتَ وَأُمَّتُکَ قَالَ هِشَامٌ وَسَعِيدٌ وَهَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَنْهَارِ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْکُرُوا ثَلَاثَةَ أَقْدَاحٍ
ابوعاصم، اوزاعی، ابن شہاب، عبیدﷲ بن عبدﷲ ، ابن عباس رضی ﷲ عنہ کہتے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے دودھ پیا تو کلی کی اور فرمایا کہ اس میں چکنائی ہوتی ہے، اور ابراہیم بن طہمان نے بواسطہ شعبہ، قتادہ، انس بن مالک، کا قول نقل کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سدرہ کی طرف بھیجا گیا تو چار نہروں پر نظر پڑی، دو ظاہری نہریں تھیں اور دو باطنی نہریں، جوجنت میں ہیں، چناچہ میرے پاس تین پیالے لائے گئے، ایک میں دودھ، دوسرے میں شہد، تیسرے میں شراب تھی، میں نے وہی پیالہ لیاجس میں دودھ تھا اور اس میں سے میں پی لیا، تو مجھ سے کہا گیا کہ تم نے اور تمہاری امت نے فطرت کوپا لیا، ہشام اور سعید، اور ہمام بواسطہ قتادہ، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ، مالک بن صعصعہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے نہروں کے متعلق اسی طرح روایت کرتے ہیں، لیکن تین پیالوں کا تذکرہ نہیں کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment