صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
مشک کے منہ سے پانی پینے کا بیان
حدیث نمبر
5237
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ قَالَ لَنَا عِکْرِمَةُ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِأَشْيَائَ قِصَارٍ حَدَّثَنَا بِهَا أَبُو هُرَيْرَةَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشُّرْبِ مِنْ فَمِ الْقِرْبَةِ أَوْ السِّقَائِ وَأَنْ يَمْنَعَ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَهُ فِي دَارِهِ
علی بن عبدﷲ ، سفیان، ایوب کا قول نقل کرتے ہیں کہ ہم سے عکرمہ نے کہا میں تم سے چند چھوٹی باتیں بیان نہ کردوں، جوہم سے ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ نے بیان کیں، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے مشک کے منہ سے پانی پینے کی ممانعت فرمائی اور اس سے بھی منع فرمایا کہ اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی گاڑنے سے منع کرے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment