Sunday, October 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:226


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
خون دھونے کا بیان
حدیث نمبر
226
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَائَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِحَيْضٍ فَإِذَا أَقْبَلَتْ حَيْضَتُکِ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْکِ الدَّمَ ثُمَّ صَلِّي قَالَ وَقَالَ أَبِي ثُمَّ تَوَضَّئِي لِکُلِّ صَلَاةٍ حَتَّی يَجِيئَ ذَلِکَ الْوَقْتُ
محمد، ابومعاویہ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا انے فرمایا کہ فاطمہ بنت حبیش رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا، یا رسول ﷲ میں ایک ایسی عورت ہوں کہ (اکثر) مستحاضہ رہتی ہوں اور ایک عر صے تک پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں، یہ تو ایک رگ کا خون ہے اور حیض نہیں ہے، جب تمہارے حیض کا زمانہ آجائے، تو نماز چھوڑ دو اور جب گذر جائے تو خون اپنے (جسم سے) دھو ڈالو، اس کے بعد نماز پڑھو، ہشام کہتے ہیں (اس حدیث میں اس کے بعد) میرے والد نے (یہ بھی) کہا کہ پھرہر نماز کے لئے وضو کیا کرو، یہاں تک کہ پھر (حیض کا) وقت آجائے، تو پھر نماز ترک کر دینا-

No comments:

Post a Comment