Sunday, October 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:228


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
منی دھونے اور اس کے رگڑنے اور اس تری کے دھونے کا بیان جو عورت کی شرمگاہ سے لگ جائے
حدیث نمبر
228
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ مَيْمُونٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ فَقَالَتْ کُنْتُ أَغْسِلُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَخْرُجُ إِلَی الصَّلَاةِ وَأَثَرُ الْغَسْلِ فِي ثَوْبِهِ بُقَعُ الْمَائِ
قتیبہ، یزید، عمرو، سلیمان بن یسار، عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا، ح، مسدد، عبدالواحد، عمرو بن میمون، سلیمان بن یسار رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے اس منی کے بارے میں پوچھا جو کپڑے پر لگ جائے، تو انہوں نے کہا کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑے سے دھو ڈالتی تھی اور آپ نماز کے لئے باہر تشریف لے جاتے تھے، حالانکہ آپ کے لباس میں دھونے کا اثر یعنی پانی کے دھبے ہوتے تھے-

No comments:

Post a Comment