کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
جو نجاستیں گھی اور پانی میں گر جائیں اُن کا بیان۔
حدیث نمبر
234
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ فَأْرَةٍ سَقَطَتْ فِي سَمْنٍ فَقَالَ خُذُوهَا وَمَا حَوْلَهَا فَاطْرَحُوهُ قَالَ مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکٌ مَا لَا أُحْصِيهِ يَقُولُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ
علی بن عبدﷲ ، معن، مالک، ابن شہاب، عبیدﷲ بن عبدﷲ بن عتبہ بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، میمونہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس چوہے کے متعلق پوچھا گیا جو گھی میں گر جائے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس چو ہے کو اور اس کے آس پاس کے گھی کو نکال کر پھینک دو، معن نے کہا کہ ہم سے مالک نے بے شمار مرتبہ ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا-
No comments:
Post a Comment