کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کا بیان
حدیث نمبر
236
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو الزِّنَادِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ هُرْمُزَ الْأَعْرَجَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُکُمْ فِي الْمَائِ الدَّائِمِ الَّذِي لَا يَجْرِي ثُمَّ يَغْتَسِلُ فِيهِ
ابوالیمان، شعیب، ابوالزناد، عبدالرحمن بن ہرمز، اعر ج، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہم (اگرچہ دنیا میں) پچھلے ہیں (مگر آخرت میں سب سے) سبقت لے جا نے والے ہیں، اور اسی سند سے (یہ جملہ بھی) روایت کیا گیا ہے کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں، جو جاری نہ ہو، پیشاب نہ کرے کیونکہ (شاید) پھر کبھی اسی میں غسل کرے-
No comments:
Post a Comment