Thursday, December 9, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1217


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
مصیبت کے وقت اس طرح بیٹھ جانے کا بیان
حدیث نمبر
1217
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا جَائَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَتْلُ ابْنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرٍ وَابْنِ رَوَاحَةَ جَلَسَ يُعْرَفُ فِيهِ الْحُزْنُ وَأَنَا أَنْظُرُ مِنْ صَائِرِ الْبَابِ شَقِّ الْبَابِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ نِسَائَ جَعْفَرٍ وَذَکَرَ بُکَائَهُنَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْهَاهُنَّ فَذَهَبَ ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ لَمْ يُطِعْنَهُ فَقَالَ انْهَهُنَّ فَأَتَاهُ الثَّالِثَةَ قَالَ وَاللَّهِ لَقَدْ غَلَبْنَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَزَعَمَتْ أَنَّهُ قَالَ فَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ فَقُلْتُ أَرْغَمَ اللَّهُ أَنْفَکَ لَمْ تَفْعَلْ مَا أَمَرَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ تَتْرُکْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْعَنَائِ
محمد بن مثنی، عبدالوہاب، یحیی، عمرہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو ابن حارثہ، جعفر، ابن رواحہ کی شہادت کی خبر ملی، تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم اس طرح بیٹھے کہ غم کے اثرات آپ پر ظاہر ہو رہے تھے- تو میں دروازے کے سوراخ سے دیکھ رہی تھی آپ کے پاس ایک شخص آیا اور جعفر کی عورتوں کے رونے کا حال بیان کیا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ ان کو روکے، وہ شخص چلاگیا پھر دوسری بار آیا اور کہا کہ ان لوگوں نے اس کا کہنا نہ مانا آپ نے فرمایا ان کو جاکر منع کرو، آپ کے پاس وہ تیسر ی بار پھر آیا- آکر عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم! و ﷲ وہ عورتیں ہم پر غالب آ گئیں- حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے فرمایا کہ آپ نے فرمایا ان کے منہ میں مٹی ڈال دو- میں نے کہا ﷲ تیری ناک خاک آلود کرے، تو میں نہیں کیا جس کارسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے تجھے حکم دیا اور تو نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو اپنی حالت پر نہ رہنے دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment