کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
نوحہ اور رونے کی ممانعت اور اس سے روکنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1224
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَخَذَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْبَيْعَةِ أَنْ لَا نَنُوحَ فَمَا وَفَتْ مِنَّا امْرَأَةٌ غَيْرَ خَمْسِ نِسْوَةٍ أُمِّ سُلَيْمٍ وَأُمِّ الْعَلَائِ وَابْنَةِ أَبِي سَبْرَةَ امْرَأَةِ مُعَاذٍ وَامْرَأَتَيْنِ أَوْ ابْنَةِ أَبِي سَبْرَةَ وَامْرَأَةِ مُعَاذٍ وَامْرَأَةٍ أُخْرَی
عبدﷲ بن عبدالوہاب- حماد بن زید، ایوب، محمد، ام عطیہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہم سے بیعت کے وقت عہد لیا کہ ہم نوحہ نہ کریں گے ہم میں سے پانچ عورتوں کے سواء کسی نے اس عہد کو پورا نہیں کیا ام سلیم رضی ﷲ عنہا، ام علاء رضی ﷲ عنہا بنت ابی سبرۃ (معاذ کی بیوی) اور دو عورتیں اور یا یہ کہ سیرہ کی بیٹی اور معاذ کی بیوی اور ایک دوسری عورت (راوی کو شک ہے)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment