کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
مصلی اور مسجدمیں جنازے پر نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1244
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ الْيَهُودَ جَائُوا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ مِنْهُمْ وَامْرَأَةٍ زَنَيَا فَأَمَرَ بِهِمَا فَرُجِمَا قَرِيبًا مِنْ مَوْضِعِ الْجَنَائِزِ عِنْدَ الْمَسْجِدِ
ابراہیم بن منذر، ابوضمرہ، موسی بن عقبہ، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ یہودی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی مرد اور عورت کو لے کر آئے جنہوں نے زنا کیا تھا- آپ نے ان دونوں کے رجم کرنے کا حکم دیا تو مسجد کے پاس نماز جنازہ پڑھنے کی جگہ کے قریب ان دونوں کو سنگسار کیا گیا- (روایت کے اس لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں نماز جنازہ کے لئے مسجد کے قریب کوئی جگہ الگ بنی ہوئی تھی اور وہ نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے استعمال ہوتی تھی یہی طریقہ سنت کے مطابق ہے البتہ عذر کی وجہ سے بعض شرائط کا خیال رکھتے ہوئے مسجد میں بھی نماز ہوسکتی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment