کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
قبروں پر مسجدیں بنانے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر
1245
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ شَيْبَانَ عَنْ هِلَالٍ هُوَ الْوَزَّانُ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَی اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسْجِدًا قَالَتْ وَلَوْلَا ذَلِکَ لَأَبْرَزُوا قَبْرَهُ غَيْرَ أَنِّي أَخْشَی أَنْ يُتَّخَذَ مَسْجِدًا
عبیدﷲ بن موسی، شیبان، ہلال بن وزان، عروہ، عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے جس مرض میں وفات پائی، اس میں فرمایا کہ ﷲ یہود ونصاری پر لعنت کرے انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنالیا- حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے بیان کیا کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو آپ کی قبر ظاہر کردی جاتی، مگر مجھے ڈر ہے کہ کہیں مسجد نہ بنالی جائے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment