Friday, December 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1267


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
قبر میں لحد اور شق کا بیان۔
حدیث نمبر
1267
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ رَجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ ثُمَّ يَقُولُ أَيُّهُمْ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَی أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ فَقَالَ أَنَا شَهِيدٌ عَلَی هَؤُلَائِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهِمْ وَلَمْ يُغَسِّلْهُمْ
عبدان، عبدﷲ ، لیث بن سعد، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب بن مالک جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم احد کے شہداء میں سے دو دو کو ایک ساتھ رکھتے تھے پھر پوچھتے کہ ان میں سے کو ن قرآن کا زیادہ عالم ہے جب کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو پھر اسے پہلے لحد میں رکھتے اور فرمایا کہ قیامت کے دن میں ان پر گواہ ہوں گا اور ان کو ان کے خون کے ساتھ دفن کرنے کا حکم دیا اور انہیں غسل نہیں دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment