کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
اونٹ کی زکوۃ کا بیان۔
حدیث نمبر
1364
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْهِجْرَةِ فَقَالَ وَيْحَکَ إِنَّ شَأْنَهَا شَدِيدٌ فَهَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ تُؤَدِّي صَدَقَتَهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَاعْمَلْ مِنْ وَرَائِ الْبِحَارِ فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَتِرَکَ مِنْ عَمَلِکَ شَيْئًا
علی بن عبدﷲ ، ولید بن مسلم، اوزاعی، ابن شہاب، عطاء بن یزید، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک اعرابی نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے ہجرت کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا برا ہو تیرے لئے ہجرت کا معاملہ مشکل ہے کیا تیرے پاس اونٹ ہے کہ تو اس کی زکوۃ ادا کرے ؟ اس نے کہا ہاں ! آپ نے فرمایا سمندروں کے اس پار عمل کر، ﷲ تعالی تیرے عمل میں سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment