Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1369


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
زکوٰۃ میں لوگوں کے عمدہ اموال نہیں لئے جائیں گے۔
حدیث نمبر
1369
حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَ مُعَاذًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَی الْيَمَنِ قَالَ إِنَّکَ تَقْدَمُ عَلَی قَوْمٍ أَهْلِ کِتَابٍ فَلْيَکُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ عِبَادَةُ اللَّهِ فَإِذَا عَرَفُوا اللَّهَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِهِمْ وَلَيْلَتِهِمْ فَإِذَا فَعَلُوا فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ فَرَضَ عَلَيْهِمْ زَکَاةً مِنْ أَمْوَالِهِمْ وَتُرَدُّ عَلَی فُقَرَائِهِمْ فَإِذَا أَطَاعُوا بِهَا فَخُذْ مِنْهُمْ وَتَوَقَّ کَرَائِمَ أَمْوَالِ النَّاسِ
امیہ بن بسطام، زید بن زریع، روح بن قاسم، اسماعیل بن امیہ، یحیی بن عبدﷲ بن صیفی، ابومعبد، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے معاذ رضی ﷲ عنہ کو جب یمن کا حاکم بنا کر بھیجا، تو آپ نے فرمایا کہ تم اہل کتاب کے پاس جارہے ہو، انہیں سب سے پہلے خدا کی عبادت کی طرف بلاؤ، جب وہ ﷲ تعالی کو جان لیں تو انہیں بتاؤ کہ ﷲ تعالی نے ان پر پانچ نمازیں دن رات میں فرض کی ہیں، جب وہ یہ کرلیں تو انہیں بتلاؤ کہ ﷲ تعالی نے ان پر زکوٰہ فرض کی ہے، جو ان کے مالوں سے لی جائے گی اور ان کے فقیروں کو دی جائےگی- جب وہ یہ مان لیں تو ان سے زکوٰۃ وصول کرلیں لیکن ان کے عمدہ مال لینے سے بچتے رہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment